ایک سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم

آئندہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جاسکے گا،وزارت حج وعمرہ

پیر 25 اکتوبر 2021 12:18

ایک سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ آئندہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جاسکے گا۔ زائرین کو عمرہ و نماز کے لیے عام اجازت دے دی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ سہولت 17 اکتوبر 2021 سے کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے اقدام کے تناظر میں دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :