پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد باکسر عامر خان کی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو وائرل

عامر خان ویڈیو میں پاکستان کی جیت پر بہت خوش ، بھارت کو میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بری طرح ہارنے پر اکشے کمار کو تنگ کرتے نظر آئے

پیر 25 اکتوبر 2021 12:55

پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد باکسر عامر خان کی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نیٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے آئے بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے۔عامر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پرٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ ایک پٴْر مزاح ویڈیو شیئر کی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان اس ویڈیو میں پاکستان کی جیت پر بہت خوش اور بھارت کو میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بری طرح ہارنے پر اکشے کمار کو تنگ کرتے نظر آئے ۔واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نیگزشتہ روز بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کی روایت کو توڑا۔