پاکستان کی فتح’مارو مجھے مارو‘ کے مومن ثاقب کی نئی میم آگئی

پیر 25 اکتوبر 2021 12:55

پاکستان کی فتح’مارو مجھے مارو‘ کے مومن ثاقب کی نئی میم آگئی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ایسے میں ’مارو مجھے مارو‘ میم سے شہرت پانے والے مومن ثاقب کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ۔خیال رہے کہ 2019 کے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد ایک مداح کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ روتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسی طرز کی ایک نئی ویڈیو بنائی ہے مگر نئے انداز کے ساتھ اور وہ بھی خوشی خوشی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ نوجوان مزاحیہ انداز میں پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے تمام لوگوں کو پاکستان کی جیت کی مبارک باد دیتا ہے۔اس کے بعد یہ کہتا ہے کہ کیا طریقہ ہے یہ ظلم ہے یار، اور پھر کہتا ہے کہ مارو اسے مارو مجھے مارو سب کو مارو۔