الامارات کاائیرلائن اگلے چھ ماہ میں آپریشنل عملہ میں چھ ہزارملازمین بھرتی کرنے کااعلان

منگل 26 اکتوبر 2021 12:50

الامارات کاائیرلائن اگلے چھ ماہ میں آپریشنل عملہ میں چھ ہزارملازمین ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) دبئی کی ملکیتی الامارات ائیرلائن نے اگلے چھ ماہ کے دوران میں 6 ہزار سے زیادہ ملازمین پرمشتمل نیا آپریشنل عملہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اپنی آپریشنل افرادی قوت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا کہ کووِڈ19کی ویکسین بڑے پیمانے پرلگوانے کے ساتھ دنیا بھرمیں پابندیاں کم ہورہی ہیں،فضائی روابط بحال ہورہے ہیں اور صارفین کی طلب میں توقع سے جلد اضافے کے پیش نظرفضائی کمپنی کواپنے عالمی نیٹ ورک آپریشنز میں تیزی لانے کے لیے اضافی پائلٹ، کیبن کریو، انجینئرنگ ماہرین اور برسرزمین مزید عملہ درکار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :