جولائی2020 سے سندھ میں پولیو کا کوئی بھی کیس ظاہر نہیں ہوا جو کہ پولیو ورکرز کی ان تھک جد و جہد کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر عذرا پیچوہو
منگل 26 اکتوبر 2021 17:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جولائی2020 سے سندھ میں پولیو کا کوئی بھی کیس ظاہر نہیں ہوا جو کہ پولیو ورکرز کی ان تھک جد و جہد کا نتیجہ ہے۔ ڈویژنل کمشنر محمد عباس بلوچ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ حیدرآباد ضلع پولیو کے حوالے سے ایک ہائے رسک ایریا کی حیثیت رکھتا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو اور محکمہ صحت کی بے مثال کاوشوں سے پولیو کے حوالے سے حیدرآباد کی صورتحال اس وقت کافی بہتر ہے اورمیں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی پولیو کے خلاف بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے کہا کہ محکمہ صحت اور تمام پولیو ورکرز کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے اور ہمیں اور مزید کوشش کرنی ہے کہ ہم اپنے ضلع ، صوبے اور ملک کو پولیو فری کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ سیمینار سے ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر لالہ جعفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی، ڈاکٹر ایمان، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد صائمہ فاطمہ احمد ، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی سرہان اعجاز ابڑو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے انسداد پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکرز میں نقد انعام اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ بعد ازاںضلع انتظامیہ اور روٹری کلب حیدرآباد کی جانب سے انسداد پولیو آگاہی بائیک کار ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ شہباز بلڈنگ حیدرآباد سے شروع ہو کر مہران آرٹس کونسل لطیف آباد پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے کی ۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر محمد عباس بلوچ نے کہا کہ آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور اپنی آئندہ نسل کو ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں گے ، پولیو کے خاتمے کیلئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے بہترین کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور بہت جلد حیدرآباد سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹو طاہر علی میمن، ڈاکٹر بسمہ، ڈاکٹر جمشید خانزادہ، امام بخش مگسی، اور روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ منیجر عمران اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ اساتذہ اور طالب علموں سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی-مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.