پاکستانی شائقین حارث رؤف سے معافی کے طلبگار

قومی پیسر کی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت پر شائقین زیادہ خوش نہیں تھے اور انہیں رن دینے کی مشین قرار دے رہے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 اکتوبر 2021 21:47

پاکستانی شائقین حارث رؤف سے معافی کے طلبگار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اکتوبر 2021ء ) فاسٹ بولر حارث رؤف کی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت پر پاکستانی شائقین زیادہ خوش نہیں تھے اور انہیں رنز دینے کی مشین قرار دے رہے تھے۔ پاکستانی شائقین کی رائے تب درست دکھائی دی جب وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف حارث رؤف نے 4 اوورز میں 32 رنز دیے اور جنوبی افریقا کے خلاف 3 اوورز میں 33 رنز دے دیے۔

وارم اپ میچز کے بعد شائقین حارث رؤف پر خوب تنقید کررہے تھے لیکن سپر 12 مرحلے میں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں اور آج نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں شاندار بولنگ کرکے حارث نے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔ بھارت کیخلاف حارث رؤف نے 4 اوورز میں 25 رنز دیے اور ہاردک پانڈیا کی اہم وکٹ حاصل کی۔ اس کے علاوہ اننگز کا آخری اوور بھی بخوبی کرایا۔

(جاری ہے)

آج نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں بھی حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حارث رؤف نے 4 وکٹوں پر صرف 22 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس پرفارمنس کے بعد پاکستانی شائقین کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور سوشل میڈیا پر وہ حارث رؤف سے معافی مانگتے ہوئے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے مزاحیہ انداز میں حارث رؤف پر کی جانے والی تنقید کا مداوا کیا ۔