امریکا، شاپنگ مال میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی،4 افرادزخمی

بدھ 27 اکتوبر 2021 12:01

امریکا، شاپنگ  مال  میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی،4  ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) امریکی ریاست ایڈاہو کے ایک  شاپنگ  مال   میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ کے نیتجے میں ہلاکتوں کی  تعداد  بڑھ کر 3 ہو گئی ، 4 افرادزخمی   ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ نے پولیس  حکام کے حوالے سے بتایا  کہ  فائرنگ کے یہ واقعہ گزشتہ روز  ایڈاہو  میں  اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے شاپنگ مال میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی  جس کے نیتجے میں  2 افراد موقعے پر ہلاک  اور 4  زخمی ہو گئے تھے ۔

پولیس نےبتایا کہ فا ئرنگ   کے بعدجب مسلح شخص شاپنگ مال سے باہر نکلا  تو پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں    شدید زخمی ہو  گیا  ،اس کو   گرفتار کر لیا گیا ، پولیس نے  اسے  ہسپتال منتقل  کیا جہاں  وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :