چوہدری عرفان نیاز کو صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن صفدر نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن کا صدر نامزد کر دیا نوٹیفیکیشن جاری

kashif aziz bhutta کاشف عزیز بھٹہ جمعرات 28 اکتوبر 2021 10:59

چوہدری عرفان نیاز کو صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن صفدر نے مسلم ..
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2021ء) سویڈن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری عرفان نیاز  کو پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن کے صدر کی اہم زمہ داری سونپ دی گئی نوٹیفیکیشن جاری،صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کیپٹن صفدر ،چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز انٹر نیشنل افیرز علی زاہد ،اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ  اوورسیز رانا افتخار نے چوہدری عرفان نیاز کی پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کیکئے خدمات پر ان کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن   کی زمہ داری سونپی ہے اور مرکزی سیکرٹریٹ سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن جاری ہونے اور صدر ن لیگ یوتھ ونگ سویڈن کی زمہ داری ملنے پر چوہدری عرفان نیاز نے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔