سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکا پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم
ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ، اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ، گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں‘عمران سکندر
جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:05
(جاری ہے)
گذشتہ روز حافظ آباد اور خوشاب سے ڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے۔
عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 12,224 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 8,203 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 افراد کی ہلاکت واقع ہوئی۔ ڈینگی سے ہلاک ہونے والے ایک فرد کا تعلق لاہور جبکہ دوسرے کا تعلق شیخوپورہ سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,321 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,367 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 954 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,927 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں اضافہ کیا گیاہے۔پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 2,321 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے 1,367 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے مزیدکہاکہخصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونے دیں۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 423,583 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 100,498 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز پنجاب بھر میں 1,703 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 65,974 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 9,492 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز لاہور میں 1,170 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی بھی اپیل کی ۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.