بولڈ فوٹو شوٹ پر تعلقات کی خبریں، عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

میرا شعیب ملک سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ اداکارہ عائشہ عمر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 نومبر 2021 15:52

بولڈ فوٹو شوٹ پر تعلقات کی خبریں، عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 نومبر 2021ء) : پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کے ہمراہ ایک میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جو دیکھتے ہی دیکھتے خبروں کی زینت بھی بن گیا۔ اس فوٹو شوٹ کو نہ صرف ''بولڈ فوٹو شوٹ'' قرار دیا گیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے اس فوٹو شوٹ کی بنا پر دونوں کے مابین تعلقات ہونے کے شک کا بھی اظہار کیا اور کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ لگتا ہے ان دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے اور عائشہ عمر اور شعیب ملک عنقریب شادی کرنے والے ہیں۔

لیکن اداکارہ عائشہ عمر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی جانب سے ان تمام افواہوں پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا تاہم گذشتہ روز اداکارہ عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے اس بولڈ فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر شئیر کیں۔

(جاری ہے)

جہاں ایک صارف سے رہا نہیں گیا اور اداکارہ عائشہ عمر سے ایک مرتبہ پھر وہی سوال کر ڈالا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟ صارفین کی جانب سے اس قسم کے سوالات اور چہ مگوئیوں کی بھرمار ہونے کی وجہ سے عائشہ عمر بھی خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے صارف کو جواب دے دیا۔

عائشہ عمر نے انسٹا گرام پر صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے جواب میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں۔