حیدرآباد میں بلیو ارڈ شاپنگ مال کے اصل مالکان کو انصاف دلایا جائے ، ڈاکٹر ہادی بخش جتوئی

حکام ہمارے مسئلہ کو سنجیدہ لیں اب ہم عملی جدوجہد کریں گے اور احتجاجاً بلیواڈ مال کے باہر کیمپ لگائیں گی: چیئرمین بلیو ارڈ ایکشن کمیٹی

بدھ 10 نومبر 2021 00:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2021ء) بلیوارڈ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ہادی بخش جتوئی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بلیو ارڈ شاپنگ مال کے اصل مالکان کو انصاف دلایا جائے ،ورنہ ہم راست اقدام کرنے پر مجبور ہو نگے ہمایوں برکت نامی شخص نے اس منصوبہ میں دکانیں و فلیٹس فروخت کئے بعد میں دکانوں کے مالکان سے کرایہ پر دکانیں لے لی گئیں لیکن ان کا کرایہ نہیں دیا جارہا ہے جبکہ250فیلٹس ہیں جن کے مالکانہ حقوق رکھنے والوں کو قبضہ نہیں دیا گیا کہا گیا کہ یہ ابھی زیر تعمیر ہیں انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ بلیوارڈ شاپنگ مال2015ء میں مکمل ہوا ہمیں 3سال تک دکانوں کا کرایہ ملتا رہا لیکن 2018ء سے کرایہ بند ہے اور مانگنے پر دینے کے بجائے دھمکیاں دی جاتی ہیں غیر قانونی طور پر وہاں پولیس و رینجرز کو تعینات کیا ہوا ہے جبکہ یہ ایک نجی ادارہ ہے انہوں نے کہا کہ اس مال کی90فیصد مالکان متاثر ہیں انہوں نے عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا ہے لیکن دو سال سے تاریخ پہ تاریخ مل رہی ہے انہوں نے کہاکہ اس مال میں 250فیلٹس ہیں لیکن انہیں بھی تمام تر پیسہ جمع کرانے کے باوجود کچھ نہیں ملا ہے انہوںنے کہاکہ ہمایوں برکت کے مالی معاملات کی نیب ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو تحقیقات کرنا چاہیئے ڈاکٹر ہادی بخش جتوئی نے کہاکہ یہ ان کی آخری پریس کانفرنس ہے حکام ہمارے مسئلہ کو سنجیدہ لیں اب ہم عملی جدوجہد کریں گے اور احتجاجاً بلیواڈ مال کے باہر کیمپ لگائیں گی