ھ*اصل ہدف مومنٹم برقرار رکھنا تھا: بابر اعظم کا بنگلادیش کیخلاف سیریز جیتنے پر پیغام

۱اے تے مینو وی نہیں پتہ، ابھی تمام فوکس کرکٹ پر ہے،قومی کپتان کا گوگل پر شادی سے متعلق سوال پر جواب

اتوار 21 نومبر 2021 18:10

،ْ ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے فتح کے بعد ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔ بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ، ہم سیریز جیت گئے، ہمارا اصل ہدف مومنٹم کو برقرار رکھنا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے اپنی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی تعریف بھی کی اور شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔دریں اثناء کپتان بابراعظم نے اپنے متعلق سب سے زیادہ گوگل کئے جانے والے سوالات کا جواب دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے بابراعظم کی نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان باری باری اپنے متعلق سب سے زیادہ گوگل کئے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔

بابراعظم کہاں رہتے ہیں اس سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سب کو معلوم ہے میں لاہور میں رہتا ہوں جس کی وجہ شہرت کھانے ہیں۔وہاں کے پائے بہت مشہور ہیں۔ان سے دوسرا سوال پوچھا گیا کہ وہ کس کمپنی کا بیٹ استعمال کرتے ہیں بابراعظم نے بتایا کہ وہ گیرے نکولس کمپنی کا بیٹ استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کتنے وزن والا بیٹ استعمال کرنا ہی اس کا فیصلہ میں جہاں کھیل رہا ہوتا ہوں اس کو دیکھ کر کرتا ہوں۔

میرے پاس 7 بیٹ ہوتے ہیں، کوشش کرتا ہوں کہ کم بیٹ رکھوں۔ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن رکھنے والے بابراعظم سے سوال پوچھا گیا کہ ان کیآ مدنی کتنی ہی جس پر بابراعظم مسکراتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ میری ا?مدنی اتنی نہیں جتنی آپ سوچ رہے ہیں۔شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے پنجابی میں جواب دیا کہ ’اے تے مینو وی نہیں پتہ‘ ، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تمام فوکس کرکٹ پر ہے۔بابراعظم نے اپنے آئیڈل کرکٹر سے متعلق بتایا کہ جنوبی افریقا کے مایہ ناز کپتان و بیٹر اے بی ڈیولیئرز ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جنہیں وہ فالو کرتے ہیں۔