حقیقی چچا زاد بھائی کی 16 سالہ لڑکی سے زیادتی
ملزم فرار ہو گیا ، تھانہ تخت محل کی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 24 نومبر 2021 16:56
(جاری ہے)
پولیس تھانہ تخت محل نے متاثرہ لڑکی کے والد محمد افضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔
متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم جو کہ چچا زاد یاسمین پر بُری نظر رکھتا تھا اسی وجہ سے اسے گھر میں آنے سے منع کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ندیم میرا حقیقی بھتیجا اور پڑوسی ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں راولپنڈی پولیس نے 14 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی الزام میں اس کے 2 ماموں کو حراست میںلے لیا۔ راول ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضیا الدین نے بتایا کہ مقدمہ ان کی ہدایت پر درج کیا گیا اور مشتبہ افراد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے دو ماموں میرے ساتھ زیادتی کرتے تھے اور میں بہت مشکل سے اپنے گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی۔ واقعہ کا مقدمہ ڈھوک حسو کی یونین کونسل کی کونسلر شازیہ ساجد کی شکایت پر تھانہ رتہ امرال میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (ریپ کی سزا) کے تحت درج کیا گیا تھا۔ 5 نومبر کو درج کی جانے والی اس ایف آئی آر کے مطابق خاتون کونسلر نے بتایا کہ انہیں ایک لڑکی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جو اپنے گھر سے بھاگ گئی تھی اور کسی دوسرے شخص کی رہائش گاہ پر رہ رہی تھی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ خاتون کونسلر فوراً گھر پہنچی جہاں انہوں نے لڑکی ملاقات کی جو رو رہی تھی اور متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کے 2 ماموں اس کا ریپ کرتے تھے۔ شازیہ ساجد نے بتایا کہ وہ لڑکی کو تھانے لے کر آئیں اور درخواست کی کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب متاثرہ لڑکی کا معائنہ کیا گیا تھا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔ لڑکی نے مجھے متعدد مرتبہ ہونے والی زیادتی کے بارے میں بھی سب کچھ بتا دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.