گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے پرائیویٹ طلباء اور طالبات کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا

جمعرات 25 نومبر 2021 12:12

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے پرائیویٹ طلباء اور طالبات کیلئے ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے پرائیویٹ طلباء اور طالبات کیلئے ایم اے، ایم ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس، ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس اور ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس کے پہلے سالانہ امتحانات 2022کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق سنگل فیس دو ہزار کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 06-12-2021، ڈبل فیس چار ہزار کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13-12-2021جبکہ ٹرپل فیس چھ ہزار کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 17-12-2021 ہے۔لیٹ فیس جمع کروانے والے طلباء سے 17-01-2022 تک ٹرپل فیس کے ساتھ ایک ہزار روپے اضافی جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :