غ* راجہ پرویز اشرف اور حسن مرتضیٰ سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ینگ ڈاکٹرز کے مسائل اور اٴْنکو درپیش چیلنجز کے بارے میں بات چیت

جمعہ 26 نومبر 2021 19:35

ج لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اس موقع پرسینئر نائب صدررانا فاروق سعید، تنویر موھل، احسن رضوی،نسیم صابر اور ذیشان شامی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز کے مسائل اور اٴْنکو درپیش چیلنجز کے بارے میں بات ہوئی۔ینگ ڈاکٹرز کے وفد میں ڈاکٹر شاہ زیب تگہ، ڈاکٹر علی حیدر، ڈاکٹر فرمان مہدی،ڈاکٹر عمر کاٹھیا، ڈاکٹرطیبہ منور، ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر کنزہ انصاری شامل تھے۔قبل ازیں راجہ پرویز اشرف سے بیگم بیلم حسنین،فرخندہ ملک،ذوالفقار علی بدر نے بھی ملاقات کی