ٴ قدرتی گیس سے محروم اضلاع کو گیس کی فراہمی کا مسلئہ وفاق کے ساتھ اٹھائیں گی: وزیراعلیٰ بلوچستان

ح* نوجوانوں کو تعلیم و ہنر کے زریعہ باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے ہر ضلع کو یکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کر کے ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لائیں گی: میر عبدالقدوس بزنجو کا عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 26 نومبر 2021 20:10

ج*ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قدرتی گیس سے محروم اضلاع کو گیس کی فراہمی کا مسلئہ وفاق کے ساتھ اٹھائیں گے نوجوانوں کو تعلیم و ہنر کے زریعہ باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے ہر ضلع کو یکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کر کے ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوباء وزیر نور محمد دمڑ اور پارٹی کے ضلعی عہدیداروں نے بھی اجتماع سے خطاب کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہرنائی کے زلزلہ سے متاثرہ عوام کی مکمل بحالی ہر صورت یقینی بناء جائے گی ہرنائی کے عوام کے ساتھ ہیں اور انکے مسائل حل کرینگے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہرنائی کے لیئے ریذیڈینشل کالج کے قیام،سب تحصیل سپن تنگی کے قیام گزشتہ دنوں ہرنائی میں شہید کیئے جانے والے 3 کانکنوں کے لواحقین کے لیئے دس دس لاکھ روپے کی امداد اور ہرنائی کے بچوں کے لیئے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں ضلع میں پار ٹی کی فعالیت دیکھ کر بیحد خوشی محسوس ہوئی ہے اور پارٹی کارکنوں کا جزبہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا بی اے پی صیح معنوں میں ایک عوامی جماعت ہے جسکی جڑیں عوام میں ہیں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کے لیئے کارکنوں کو انکا جائیز مقام دیکر انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے قبل ازیں اجتماع گاہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں صوباء وزیر نور محمد دمڑ نے وزیراعلیٰ کو روایتی پگڑی پہنائی