شہر میں گیس کی قلت کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:39

شہر میں گیس کی قلت کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) شہر میں گیس کی قلت کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہری سردار فرحت منظور کی جانب سے مفاد عامہ کی دائر درخواست میں وفاقی حکومت،سیکرٹری وزارتانرجی اینڈ پٹرولیم ڈویژن، اوگرا اور سوئی نادرن گیس کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں گیس کی قلت پیدا ہو چکی ہے، شہری مہنگے داموں این ایل جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت اور اوگرا سمیت دیگر اداروں کو گیس کی قلت دور کرنے کا حکم دے۔ مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گیس کی قلت کے ذمہ داروں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دے۔