پی این ایس دہشت، ایس وی بحر مساح اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز ہنگول بحرین میں پرتپاک استقبال

مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز کی میزبان ممالک میں اعلی بحری حکام اورکمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز سے ملاقات ، بحری تعاون پر گفتگو

اتوار 28 نومبر 2021 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت، ایس وی بحر مساح اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز ہنگول کا عمان اور بحرین کے دورے کے دور ان پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق دونوں ممالک میں آمد کے موقع پر پاکستانی جہازوں کا میزبان حکام کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے میزبان ممالک میں اعلٰی بحری حکام کے علاوہ بحرین میں کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز سے بھی ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مذید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی جہازوں نے بحرین کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی بحری جہازوں کے خیر سگالی دورے سے دونوں برادر ممالک کے ساتھ پہلے سے موجود تعلقات کو مذید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :