بنوں،2 گروپوں میں جائیداد کا تنازع، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، تین زخمی

اتوار 28 نومبر 2021 13:35

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بنوں پولیس کے مطابق میرا خیل کے علاقے میں 2 گروپوں میں طویل عرصے سے جائیداد کا تنازع چلا آ رہا تھا، دونوں گروپوں کے افراد نے آمنے سامنے آنے پر فائرنگ شروع کر دی۔بنوں پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے۔بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے، واقعے کے ذمے داروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔