پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا

اتوار 28 نومبر 2021 16:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسی مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے واک،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے صحت کے ماہرین ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں گے اس روز اخبارات معلوماتی فیچر شائع کریں گے ،الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :