&مردان پریمیئر لیگ فٹبال کے گروپ بی میں تخت بھائی کنگز اور شیخ ملتون وارئیرزکا میچ برابر رہا
اتوار 28 نومبر 2021 18:25
(جاری ہے)
انکے کپتان اور گول کیپر داد خان نے شاندار میں یقینی گول بچائے،تخت بھائی کنگز کے نوجوان کھلاڑی شایان خان اور فاروق خان نے برق رفتارفٹ بال کھیلا۔
فاروق خان کو شاندار کھیل پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واریئرز کے لیے ان کے نوجوان گول کیپر آصف نے، جو ولی وزیر کا متبادل تھا، نے کچھ اہم گول بچایے۔ خیبر پختونخوا کے انڈر 23 کھلاڑی حسن، اکبر، فرحان، بابر اور صفی واریئرز کے نوجوان تھے جنہوں نے متاثر کن کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دادا کے نام سے مقبول وسیم خان نے دوسرے ہاف میں شاندار مواقع پیدا کئے۔ بنوں سے محکمہ پولیس کے لیے کھیلنے والے قومی فٹبالر واجد خان نے بھی شیخ ملتون واریئرز کے لیے متاثر کیا۔ بونیر سے تعلق رکھنے والے عباس، پشاور فٹ بال لیگ اور سوئی ناردرن گیس ایف سی کے سٹار نے کنگز کے تیز حملوں کو قابو کیا۔ کنگز کے مالک عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم زید مہمند، چیئرمین فرخ بشیر، اور کوچ خانزادہ خان بھی موجود تھے۔دوسری جانب واریئرز کے مالک بزنس مین ارشد خان بھی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود تھے۔اس موقع پر ایم پی ایل کے چیئرمین نواز مندوری، چیف آرگنائزر جواد مندوری، امین عثمان خیل، رضوان اللہ، میڈیا کوآرڈینیٹر علی ہوتی ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ممبران علی گوہر عرف "لالہ جی"، سردار لالہ، ظاہر محمد، رضا محمد اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن مردان کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔میچ ریفری نوشہرہ سے میاں سرور شاہ تھے اور معاونین داد خان اور عابد آفریدی تھے۔ میچ کمشنر خیر الامین جبل تھے جبکہ چوتھے آفیشل علی رحمان تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.