ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست، پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

اتوار 28 نومبر 2021 21:15

ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست، پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر
 بھونیشور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے زیراہتمام انڈیا کے شہر بھوونیشور میں جاری عالمی جونیئر ہاکی کپ کے پری کواٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 گول سے شکست دے کر کواٹر فائینل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

برق رفتار کھیل میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ارجنٹائن جیسی کہنہ مشق ٹیم کو مشکل میں مبتلا کئے رکھا۔ آٹھ سال بعد جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم نے ارجنٹائن ٹیم کو مقابلے کی ٹکر دی۔ارجنٹائن ٹیم کی جانب سے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے کھلاڑی بتیستا نے کھیل کے 10ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :