چٹاگانگ ٹیسٹ، پاکستان کو کامیابی کیلئے 202 رنز کا ہدف مل گیا

شاہین آفریدی کی 5 وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 نومبر 2021 12:44

چٹاگانگ ٹیسٹ، پاکستان کو کامیابی کیلئے 202 رنز کا ہدف مل گیا
چٹاگانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2021ء ) چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے اور پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا ہے ۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنا لیے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہینوں نے دوسری اننگز میں بھی بنگلادیش کی ابتدائی وکٹیں جلد گرا دیں، کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔ نعمان علی نے یاسر علی کے سر پر گیند ماری جس سے یاسر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ، مہدی حسن ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر لٹن داس نے دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز سکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں ساجد خان اور 2 وکٹیں حسن علی کے حصے میں آئیں۔