
کراچی میں ٹک ٹاکرز کو لوٹنے والا گروہ گرفتار، 100 وارداتوں کا اعتراف
ملزمان اب تک نارتھ ناظم آباد میں 25 سے زیادہ ٹک ٹاکر جوڑوں اور سنگل لڑکیوں کو لوٹ چکے ہیں بنارس چوک کے قریب عزیز نامی شخص ان سے چھینے گئے موبائل فون، سونا اور موٹرسائیکل خریدتا ہے،ملزمان کا وڈیو بیان
پیر 29 نومبر 2021 16:16

(جاری ہے)
ملزمان کے مطابق ٹک ٹاکرز کو لوٹنا بہت آسان ہوتا ہے، خاص طور پر لڑکیاں مزاحمت نہیں کرتیں، ان سے چھینے گئے موبائل فون مہنگے داموں میں فروخت ہوجاتے ہیں۔
ملزمان کے مطابق وہ اب تک نارتھ ناظم آباد میں 25 سے زیادہ ٹک ٹاکر جوڑوں اور سنگل لڑکیوں کو لوٹ چکے ہیں، ملزمان فوڈ ڈیلوری بوائے اور آن لائن کار سروس کو سنسان جگہ پر بلاتے تھے، ڈیلوری بوائیز جیسے ہی آتے تھے تو وہ انہیں لوٹ لیتے تھے، ڈیلیوری بوائیز سے منگوایا گیا کھانا بھی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے مطابق آن لائن کار سروس والوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتے رہے، بنارس چوک کے قریب عزیز نامی شخص ان سے چھینے گئے موبائل فون، سونا اور موٹرسائیکل خریدتا ہے۔ملزمان کے اعترافی ویڈیو بیان کے مطابق 1 لاکھ روپے مالیت والا موبائل فون 20 ہزار اور 70 ہزار مالیت کا فون صرف 15 ہزار میں بیچتے رہے ہیں، سونے کی انگوٹھی 5 ہزار، موٹر سائیکل 10 ہزار میں فروخت کرتے رہے ہیں، ملزمان بینک سے نکلنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بناچکے ہیں۔ بینک سے کھلے پیسے لینے یا چیک بک دکھا کر اندر موجود ان کا ساتھی کیش نکلوانے والے کو دیکھ لیتا ہے، شہری کے نکلتے ہی اشارہ کیا جاتا ہے اور نشانی بتائی جاتی ہے اور وہ لوٹ لیتے ہیں۔ ملزم کے بیان کے مطابق وہ اب تک پانچ مرتبہ گرفتار ہو کر جا چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
پشاور ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کو نیب تفتیش جوائن کرنے کا حکم
-
پنجاب بھرمیں1305ٹریفک حادثات میں16افراد جاں بحق1560زخمی ہوئے
-
امید ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے‘مریم نواز
-
وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
-
مشکل حا لات میں حکومت سنبھا لی، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کٹھن سفر طے کیا، شہبازشریف
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.