
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 74 مریض رپورٹ ہوئے ‘ سیکرٹری صحت
ڈینگی بخار کے باعث 2 اموات ،ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق لاہور سے ہے‘عمران سکندربلوچ
پیر 29 نومبر 2021 16:32

(جاری ہے)
رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,848کیسز سامنے آچکے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 143 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 824 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 589 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 235 مریض داخل ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے مزید کہاکہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,934 بستر مختص کئے گئے پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 823 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے 589 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 228,284 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 52,869 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز پنجاب بھر میں 180 ان ڈور اور آؤٹ ڈور سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 27,558 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 4,681 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گزشتہ روز لاہور میں 157 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل بھی کی۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی جوہری مذاکرت کی بحالی کے لیے مشروط رضامندی
-
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.