الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے کارگر ہونے پر بحث و مباحثہ جاری
کم از کم تین اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئیں جو الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر ممکنہ عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کر رہی ہیں
سمیرا فقیرحسین پیر 29 نومبر 2021 16:19
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینئیر ذرائع نے بتایا کہ دیگر ممالک کو ای وی ایم شروع کرنے میں ہی کئی سال لگ گئے تھے لیکن ہم سے توقع کی جا رہی ہے کہ پوری طرح اس سسٹم پر چند سال میں منتقل ہو جائیں۔
ای وی ایم پر ایک مرکزی کمیٹی ہے جس کی سربراہی سیکریٹری الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ دی نیوز کے مطابق ایک اور کمیٹی الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری کے ماتحت قائم کی گئی ہے جس کا کام نئے ووٹنگ سسٹم کے مالی پہلوئوں پر غور کرنا ہے۔ یہ کمیٹی بتائے گی کہ نئے سسٹم کی وجہ سے قومی خزانے پر کتنا بوجھ پڑے گا۔ جبکہ تیسری کمیٹی الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لاء کے ماتحت تشکیل دی گئی جو الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر منتقل ہونے کیلئے آئین، قانون اور رولز میں ممکنہ تبدیلیوں کی تجویز پیش کرے گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ فی الوقت اس نئے نظام کو کارگر بنانے کیلئے تمام پہلوئوں پر غور کر رہا ہے لیکن خدشہ ہے کہ یہ اُس دورانیے میں ممکن نہیں جس میں پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت اس پر عملدرآمد چاہتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
کراچی پہنچنے پر کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.