تیز رفتاری سے منع کرنے پر خاتون مسافر سے بدتمیزی کرنے والا منی بس ڈرائیور پکڑا گیا

نوجوان نے خاتون کو کہا تھا کہ ’یہ جیل تھانے اور کورٹ کچہری تو بنی ہی جوانوں کے لیے ہے،جوان نہیں جائے گا تو اور کون جائے گا‘۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 29 نومبر 2021 16:45

تیز رفتاری سے منع کرنے پر خاتون مسافر سے بدتمیزی کرنے والا منی بس ڈرائیور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 29 نومبر2021ء) تیز رفتاری سے منع کرنے پر خاتون مسافر سے بدتمیزی کرنے والا منی بس ڈرائیور پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے بس ڈرائیور کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل کا اظہار کیا گیا تھا،خاتون مسافر نے بس ڈرائیور کو تیز رفتاری سے روکا تو ڈرائیور نے خاتون سے بدتمیزی کی تھی۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ یہ جیل تھانے اور کورٹ کچہری تو بنی ہی جوانوں کے لیے ہے۔جوان نہیں جائے گا تو اور کون جائے گا۔خاتون نے کہا کہ جیل میں مجرم اور بداخلاق لوگ جاتے ہیں۔اچھی تربیت والے کبھی جیل نہیں جانا چاہیں گے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آئی اور ملزم بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور بس کو قبضے میں لے لیا۔اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیور پر 1500 روپے کے دو چالان بھی کیے گئے جب کہ ملزم ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور غفلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
۔