کورونا کی نئی قسم مزید پھیل سکتی ہے، ڈبلیو ایچ او

اومی کرون ویرئینٹ کے قوت مدافعت پر اثرات سے متعلق اعداد و شمار آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہیں، عالمی ادارہ صحت

پیر 29 نومبر 2021 18:45

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے ممکنہ مزید پھیلائو کا امکان ظاہر کردیا۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرئینٹ کے سبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں، اومی کرون ویرئینٹ کے قوت مدافعت پر اثر سے متعلق مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ نے کہا کہ اومی کرون ویرئینٹ کے قوت مدافعت پر اثرات سے متعلق اعداد و شمار آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے اومی کرون ویرئینٹ سے متعلق بریفنگ میں رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرئینٹ کے کیسز، کلسٹرز کو رپورٹ کریں، کورونا کیخلاف ویکسی نیشن کا عمل تیز کریں اور بروقت بین الاقوامی سفر کیلئے خطرے پر مبنی اپروچ استعمال کریں۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اومی کرون ویرئینٹ میں اسپائک میوٹیشنز کی بڑی تعداد موجود ہے، مجموعی طور پر اومی کرون ویرئینٹ کے انسانی مدافعتی نظام پر اثر سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :