یورپی یونین، روس اور ایران کے سفارتکاروں کا جوہری مذاکرات کی بحالی بارے پر امیدی کا اظہار

منگل 30 نومبر 2021 13:08

یورپی یونین، روس اور  ایران  کے سفارتکاروں کا جوہری مذاکرات کی بحالی ..
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) یورپی یونین، روس اور ایران کے سفارت کاروں نے ایران کے جوہری مذاکرات کےاس نئے دور  بارےپر  امید ی کا اظہار کیا ہے جس کا مقصد پانچ ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنا ہے۔میٹنگ کے بعد مذاکرات کی صدارت کرنے والے یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اینریک مورا نے کہا کہ وہ ان مذاکراتمیں انہوں نے آج جو دیکھا وہ  ہمارے لئے بڑی مثبت بات ہے ۔

انہوں نے جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن کا حوالہ دیتے ہوئےمزید کہا کہ ایرانی وفد کی طرف سے جے سی پی او ا ے  کی جانب دوبارہ قدم بڑھانا خوش آٗئند  ہے جس  پر  2015 کے ایران جوہری معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے میخائل الیانوف نے ٹویٹر پر کہا کہ شرکاء نے مذاکرات کے ساتویں دور کے دوران مزید فوری اقدامات پر اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے بھی مذاکرات کے بعد امید کا اظہار کیا۔تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا اس طرح کی امید کو حقیقی نتائج میں تبدیل کیا جا سکتا ہے کیونکہ ایران کے علاوہ چین، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفارت کاروں نے  ایک  ملاقات  کے دوران 2015 کے معاہدے کو بحال  کرنے    کے بارے میں  بات کی ہے ۔