جیکب آباد: پولیس کے خلاف محنت کش کا احتجاج

ملزمان کی نشاندہی کے باوجود مسروقہ موبائل فون9ماہ سے پولیس نے برآمد نہیں کرایا ڈیڑہ ماہ موٹر سائیکل بھی چوری ہوئی :نظیر احمد

منگل 30 نومبر 2021 21:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) جیکب آباد پولیس کے خلاف محنت کش کا احتجاج،ملزمان کی نشاندہی کے باوجود مسروقہ موبائل فون9ماہ سے پولیس نے برآمد نہیں کرایا ڈیڑہ ماہ موٹر سائیکل بھی چوری ہوئی :نظیر احمد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سٹی پولیس کے خلاف محنت کش نظیر احمد ابڑو نے ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نو ماہ قبل موبائل فون چوری ہوئی ملزمان کی نشاندہی بھی ہوگئی ہے لیکن پولیس مسروقہ موبائل فون برآمد کر سکی ہے نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا جا رہا ہے ڈیڑھ ما ہ قبل موٹر سائیکل بھی چوری ہو گئی جس کی تھانے پر رپورٹ بھی در کرائی ہے لیکن پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ایس ایس پی کو بھی شکایت کی لیکن کوئی ازالہ نہیں ہوا ،جبکہ خیرپور پولیس نے مسلح افراد کی جانب سے جے یو آی رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری کی چھینی گئی کار ڈیڑ ھ ماہ کے اندر برآمد کرکے ملزمان بھی گرفتار کئے لیکن جیکب آباد کی پولیس شہریوں کا تحفظ نہیں کر سکی ہے محنت کش نظیر احمد نے آئی جی سندھ پولیس اور ڈی آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔