دہلی کالونی میں66 اسکوائر یارڈ پر قائم 6 منزلہ عمارت بنانے سے متعلق بڑا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے چار ہفتے میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا
بدھ 1 دسمبر 2021 15:43
(جاری ہے)
عدالت نے چار ہفتے میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران کیخلاف کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ریٹائرڈ ملازمین و افسران کا معاملہ نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت کا نے کا غیر قانونی حصہ گرانے کا بھی حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں، کیا کارروائی کی اپنے افسران کیخلاف؟ وکیل کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا کہ معاملہ ڈائریکٹر ملٹری لینڈ کو منتقل کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں ان دنوں ملٹری لینڈ سے متعلق کیس چل رہا ہے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک ماہ پہلے اپنے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ وکیل کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف چارج شیٹ فریم کریں گے، کچھ وقت درکار ہی۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے آپ کے کون کون سے افسران ذمہ دار قرار پائے؟ کنٹونمنٹ کے وکیل نے کہا کہ کچھ ملازمین ریٹائرڈ ہو چکے۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے جو ریٹائرڈ ہو گئے، ان کے خلاف معاملہ نیب بھیجیں۔ جو حاضر سروس ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں۔ چار ہفتے کی وقت دے رہے ہیں، بتائیں کیا پیش رفت ہوئی۔ عمارت گرائیں اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ دہلی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدنان نامی شہری نے درخواست دائر کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.