بھارت میں شادی میں آگ لگنے کے باوجود کھانے کے شوقین دعوت اڑاتے رہے

بدھ 1 دسمبر 2021 17:10

بھارت میں شادی میں آگ لگنے کے باوجود کھانے کے شوقین دعوت اڑاتے رہے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) بھارت میںشادی میں آگ لگنے کے باوجود کھانے کے شوقین دعوت اڑاتے رہے۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر بھوانڈی سے ایک شادی کی ویڈیو اِن دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے پنڈال میں آگ لگنے کے باوجود 2 مہمان حضرات کھانا کھانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے پر قورمے کی دعوت اڑاتے ایک شخص نے پیچھے مٴْڑ کر دیکھا اور ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنڈال میں آگ شادی میں جلائے جانے والے پٹاخوں سے لگی جس نے دو موٹرسائیکلوں سمیت کرسیوں، میز اور ٹینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بعدازاں آگ بجھانے والی چار گاڑیوں کو بلایا گیا اور فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :