سجل علی کی بہن اور بھائی کے ساتھ تصویر وائرل، مداحوں کی تعریف

بدھ 1 دسمبر 2021 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو کافی عرصے کے بعد ان کی بہن، اداکارہ صبور علی اور بھائی کے ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔سجل علی نے انسٹا گرام پر اپنی بہن، اداکارہ صبور علی اور بھائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ان کی بہن اور بھائی ان کی طاقت ہیں‘۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایک صارف نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’سجل علی کا بھائی ان کی کاپی ہے جبکہ صبور علی دونوں سے مختلف نظر آتی ہیں‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ’بہت عرصے کے بعد آپ نے اپنی بہن اور بھائی دونوں کے ساتھ تصویر شیئر کی، آپ لوگ بہت اچھے لگ رہے ہیں، ماشااللّٰہ‘۔ کچھ مداحوں نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی سے ان کے بھائی کا نام پوچھا۔

متعلقہ عنوان :