زراعت ہائوس لاہور میں نماز استسقاکی ادائیگی ،وزیر زراعت کی شرکت

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:40

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) زراعت ہاوس لاہور میں جمعہ کے روز11بجے نماز استسقا ادا کی گئی جس میں وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈاکٹر محمد اسلم، چوہدری محمد منیر، نوید عصمت کاہلوں سمیت افسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت خشک سالی اور سموگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظرپنجاب کے تمام ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور مرکز کی سطح پر بیک وقت نماز استسقاکی ادائیگی کااہتمام کیا گیا اور باران رحمت کے لیے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :