قائمہ کمیٹی برائے تعلیمی کی سب کمیٹی نے جامعہ ہائی اپس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے چانسلر آفس کو نائب صدر ایڈمن کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی
جمعہ 3 دسمبر 2021 21:00
(جاری ہے)
سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں امام محمد بن سعود یونیورسٹی ریاض سے مالی مفادات اینٹھنے کا ریکٹر جامعہ کا معاملہ تفتیش کے لئے ایف بی آر اور ایف آئی اے کو بھجوانے کی بھی سفارش کی ہے۔
رپورٹ میں ریکٹر جامعہ کی طرف سے جامعہ کی طرف سے لی جانے والی ماہانہ 588657 روپے تنخواہ کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چانسلر آفس کو بغیر مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بھاری مراعات لینے کے ریکٹر جامعہ کے عمل کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں نائب صدر ایڈمن کے ویڈیو سکینڈل اور میل ہاسٹل میں سٹوڈنٹ ریپ کیس سامنے آنے کے بعد واقعات پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برا? تعلیم کے چیئرمین میں نجیب الدین اویسی نے مذکورہ واقعات سمیت جامعہ کی بحرانی انتظامی حالت پر 4 ممبران پر مشتمل سب کمیٹی تشکیل دی۔سب کمیٹی کے کنونیئر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی جبکہ ممبران میں عندلیب عباس ، مہناز اکبر عزیز اور شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو شامل ہیں۔ سب کمیٹی نے 30 نومبر کو قائمہ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں اسلامی یونیورسٹی کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی۔رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ کہ جامعہ کا آرڈیننس موجودہ ا?یسویں صدی کی ضروریات پر پورا نہیں اترتا اور اسی خامی کے سبب جامعہ کے دونوں بڑے آفسز (ریکٹر ، صدر)کے درمیان طویل عرصے سے چپقلش چل رہی ہے۔سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ وقت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جامعہ کے آرڈیننس میں ترامیم لاتے ہو? اسے دیگر پاکستانی وفاقی جامعات کی طرز پر منظور کرایا جا?۔جامعہ میں ایچ ای سی کی ہدایت کے مطابق رجسٹرار/خزانچی کی آسامیاں پیدا کر کے میرٹ پر تقرریاں کی جائیں اور جامعہ کے نائب صدر ایڈمن فنانس اور پلاننگ کی پوسٹ پر ٹیچنگ فیکلٹی کی تعیناتی کی جاری پریکٹس بند کی جا?۔۔۔۔۔توصیفمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.