سعودی عرب کے شہری ،مقیم غیر ملکی بغیر لائسنس یافتہ عمرہ ٹور آپریٹرز سے خبر دار رہیں ،وزارت حج وعمرہ

بغیرلائسنس یافتہ ٹور آپریٹرزعمرہ پروگرام کیلئے رابطہ کریں تو وزارت کو آن لائن مطلع کیا جائے ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی، بیان

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:50

سعودی عرب کے شہری ،مقیم غیر ملکی بغیر لائسنس یافتہ عمرہ ٹور آپریٹرز ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی بغیر لائسنس یافتہ عمرہ ٹور آپریٹرز سے خبر دار رہیں اور کوئی معاملہ نہ کریں۔اگر بغیرلائسنس یافتہ ٹور آپریٹرزعمرہ پروگرام کے لیے رابطہ کریں تو وزارت کو آن لائن مطلع کیا جائے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹویٹر پربیان میں کہا کہ بعض لوگ سوشل میڈیا ذریعے دھوکہ دہی پر مبنی اشتہارات دے رہے ہیں۔ ان کے پاس عمرہ پروگرام پر مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو لے جانے کا اجازت نامہ نہیں ہیان سے خبردار رہا جائے اور اس قسم کے اشتہارات پر کوئی ردِ عمل نہ دیا جائے۔ وزارت حج و عمرہ نے انتباہ کیا کہ جو لوگ سماجی رابطہ وسائل کے ذریعے عمرہ پروگرام کی باتیں کر رہے ہیں ان کے پاس عمرہ کرانے کا کوئی انتظام نہیں اور نہ ہی کوئی سرکاری حیثیت ہے ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔