وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر( ر) اعجاز احمد شاہ نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
اتوار 5 دسمبر 2021 14:55
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کھیاڑے کلاں تا موڑکھنڈا بائی پاس ،چوکھیانوالہ سے کوٹ دیوان سنگھ روڈ ،موڑکھنڈا تا ہیڈبلوکی روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ ،ٹکٹ ہولڈر رائے اسلم کھرل سمیت علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طارق علی ڈھلوں نے وفاقی وزیر انسداد منشیاب بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ کو ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کھیاڑے کلاں تا موڑکھنڈا بائی پاس ،چوکھیانوالہ سے کوٹ دیوان سنگھ روڈ ،موڑکھنڈا تا ہیڈبلو کی سمیت این اے 118کی مختلف ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی عوام دوست پالیسی کے تحت پی ٹی آئی حکومت ملک بھر میں یکساں ترقی کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ،ضلع میں نئے کالجر،ہسپتالوں سمیت ٹراما سنٹر پر بھی کام کا آغاز ہو گیا،بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ کی عوام کے لیے اہم منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے اندرجمہوری طرزعمل کا مظاہر ہ کرناہے، حکومت کو عوامی مشکلات کا اندازاہ ہے،مہنگائی پر جلد قابوپالیا جائے گا، سیالکوٹ واقع پر پوری قوم افسردہ ہے ،واقع میں ملوث تمام افراد کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.