دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک کا عالمی ریکارڈ بن گیا

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مہمت کی 3.46 انچ لمبی ناک کو دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک قرار دے دیا

اتوار 5 دسمبر 2021 15:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک کا عالمی ریکارڈ بن گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے مہمت نے سب سے لمبی ناک کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مہمت کی 3.46 انچ لمبی ناک کو دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک قرار دے دیا ہے۔مہمت کے مطابق غیرمعمولی لمبی ناک کی وجہ سے ان کو اکثر مذاق کا نشانہ بننا پڑتا تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ ان میں سونگھنے کی حس بھی دوسروں کے مقابلے میں ہمیشہ زیادہ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :