پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے،یورپی یونین

پاکستان میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار

اتوار 5 دسمبر 2021 15:30

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش ہے۔یورپی یونین کے مطابق پاکستان میں حالیہ مذہبی انتہاپسندی اور عدم برداشت پر تشویش لاحق ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں یورپی یونین نے پاکستان میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔یورپی یونین نے کہاکہ جبری گمشدگیاں، تشدد اور انصاف کے حصول میں رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں، بتایا جائے کہ حکومت پاکستان نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کیا کیا ۔

متعلقہ عنوان :