Live Updates

مراد سعید کی چیخیں عمران خان کی تکلیف کا پتہ دیتی ہیں، فیصل کریم کنڈی

سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ چوری کرکے بنی گالا محل منتقل ہو رہا ہے ، وفاقی وزیر کو جواب

اتوار 5 دسمبر 2021 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کی چیخیں عمران خان کی تکلیف کا پتہ دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ دنیا میں قائم سفارتخانوں سے تنخواہ نہ ملنے کی فریادیں سنائی دیتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے وزیروں کو دفاتر سے بیدخل کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چور چوکیدار نے کورونا فنڈ کو باپ کا مال سمجھ کر لوٹ لیا ،مراد سعید 200 ارب ڈالر کی تلاشی اور منی ٹریل دیں ۔ انہوںنے کہاکہ 8 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ چوری کرکے بنی گالا محل منتقل ہو رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات