افغانستان ، بچے کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پیر 6 دسمبر 2021 14:00

افغانستان ،  بچے کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) شمالی افغانستان میں پولیس نے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق ، مقامی اہلکار مولوی انصار اللہ انصاری نے  بتایا کہ پولیس نے افغانستان کے شمالی صوبہ تخار میں ایک بچے کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اہلکار نے مزید کہا کہ صوبہ تخار کے ضلع رستاق میں 4روز قبل ایک بچے کو قتل کر دیا گیا تھا اور پولیس نے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا  ہے ۔ اہلکار نے کہا کہ  کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :