نطنز جوہری مرکز کے قریب دھماکے کی حقیقت کے بارے میں متضاد ایرانی دعوے

فضائی دفاعی یونٹوں نے نطنز کے اوپر کام کرنے والی تیز رفتار ردعمل کی قوت کو جانچنے کے لیے میزائل لانچ کیا تھا،سرکاری ٹی وی

پیر 6 دسمبر 2021 16:05

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) جوہری ری ایکٹر میں جو کچھ ہوا ہے اس کی سچائی کے بارے میں ایرانی کہانیوں اور دعووں میں تضاد پایا جاتا ہے۔ایران سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ایرانی فضائی دفاع نے ایک تربیتی مشق کے ایک حصے کے طور پر نطنز شہر پر میزائل داغا جو ملک کے مرکز میں واقع ہے اور اس میں جوہری تنصیبات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مشق کا اعلان اس وقت کیا گیا جب مقامی باشندوں نے کہا کہ انہوں نے ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی۔ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق فضائی دفاعی یونٹوں نے نطنز کے اوپر کام کرنے والی تیز رفتار ردعمل کی قوت کو جانچنے کے لیے میزائل لانچ کیا تھا۔دوسری طرف ایرانی فوج کی ترجمان شاہین تقی خانی نے ٹیلی ویژن کو بتایا کہ اس طرح کی مشقیں مکمل طور پر محفوظ ماحول میں کی جاتی ہیں اور تشویش کی کوئی وجہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :