سواتین سال میں لاہورکاآٹھواں ڈی آئی جی آپریشنزتبدیل

پیر 6 دسمبر 2021 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پی ٹی آئی حکومت کے سواتین سال میں لاہورکاآٹھواں ڈی آئی جی آپریشنزتبدیل کردیاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراحسن یونس کوآئی جی اسلام آباد تعینات کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق موجودہ دور حکومت میں شہر کا آٹھواں ڈی آئی جی تبدیل کر دیا گیا،موجودہ حکومت میں پہلے ڈی آئی جی شہزاد اکبر تھے،شہزاد اکبر کے بعد وقاص نذیر کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کیا گیا تھا ،حمزہ شہباز کی نیب گرفتاری کے دوران ناقص انتظامات کرنے پروقاص نذیر کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا،وقاص نذیر کے بعد اشفاق خان کو ڈی آئی جی اپریشنز تعینات کیا گیا تھا،اشفاق خان کی تعیناتی کے چند ماہ بعد ہی رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی اپریشنز تعینات کر دیا گیا،اشفاق خان کی تعیناتی کے چند ماہ بعد ہی رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کر دیا گیا ،رائے بابر سعید کو پی آئی سی واقعہ کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کیا گیا تھا لیکن انہیں گریٹر اقبال پارک سانحہ کے تناظر میں تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا ، اس کے بعد سہیل چوہدری کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تاہم تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین کو روکنے میں ناکامی پر انہیں تبدیل کرکے پانچ نومبر کو احسن یونس کو تعیناتی دی گئی لیکن انہیں بھی ایک ماہ بعد ہی عہدے سے تبدیل کر دیا گیا۔