سعودی عرب کی یمنی حوثیوں کی جانب سےمیزائل فائرکرنے کےبعد جوابی کارروائی

منگل 7 دسمبر 2021 12:55

سعودی عرب  کی یمنی  حوثیوں  کی جانب سےمیزائل فائرکرنے کےبعد جوابی کارروائی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) سعودی عرب نےیمنی حوثیوں کی جانب سے میزائل فائر کرنے کے بعد   جوابی کارروائی میں  فضائی حملے شروع کردیئے ۔

(جاری ہے)

                   فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے صنعا میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے منسلک مقامات کو تباہ کر دیا ہے اور جوابی حملے کے ہدف میں صنعا کے مضافات میں غاروں اور خفیہ بیلسٹک میزائلوں کے گودام کا علاقہ شامل تھا۔

                                      سعودی وزارت دفاع نے حوثی باغیوں  کی جانب سےمیزائل فائر کرنے اور شہریوں کو نشانہ بنانےکی شدید مذمت کی۔                  سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ وزارت دفاع شہریوں اور اس کی سرزمین کے تحفظ کے لیے تمام ضروری  اقدامات کرے گی۔واضح رہے کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے پیر کی شب ریاض پر حوثیوں کے حملوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے3 بیلسٹک میزائلوں کو راستے میں روک کر تباہ کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :