ترکی میں ناکام بغاوت کے الزام میں 37 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 7 دسمبر 2021 15:59

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) ترکی نے2016 میں بغاوت کی کوشش کرنے والے نیٹ ورک سے مبینہ روابط کے الزام میں 37 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔دارالحکومت انقرہ کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ یہ وارنٹ گولن موومنٹ کی لینڈ فورسز کمانڈ میں "تشکیل" کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر جاری کیے گئےہیں ۔

(جاری ہے)

مشتبہ افراد میں دو فعال ڈیوٹی افسران، 28 فوجی طلباء، اور 2 نجی امام شامل تھے، جن پر فکسڈ ٹیلی فون لائنوں کا استعمال کرتے ہوئے تنظیم کے سول اماموں کے ساتھ بات چیت کرنے کا الزام تھا۔ترک حکومت نے 2016 میں بغاوت کی کوشش کے بعد نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا  کہ بغاوت کی کوشش کے پیچھے امریکہ میں مقیم مسلمان مبلغ فتح اللہ گولن کا ہاتھ تھا، جس میں کم از کم 250 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :