جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے گرفتار بدنام زمانہ مبینہ اسٹریٹ کریمنل و منشیات فروش کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

منگل 7 دسمبر 2021 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے گرفتار بدنام زمانہ مبینہ اسٹریٹ کریمنل و منشیات فروش کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں نیو ٹان پولیس اسٹیشن نے بدنام زمانہ مبینہ اسٹریٹ کریمنل و منشیات فروش محمد بلال کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے بتایا گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم سے 190 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کی ہے۔ ملزم بلالچوری ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزم کیخلاف کراچی کے مختلف تھانہ جات میں 15 مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔