امریکا کا بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکونہ بھیجنے کا اعلان

منگل 7 دسمبر 2021 22:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے ونٹر اولپک گیمز میں صدربائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار شرکت نہیں کریگا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔تاہم واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکا کا اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ سفارتی بائیکاٹ کے باوجودامریکی ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ بیجنگ ونٹراولمپکس فروری میں شروع ہونے ہیں۔