پیٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے صفر کر دی گئی

جون 2022 تک پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30 روپے فی لیٹر تک ہوجائے گی، ذرائع

بدھ 8 دسمبر 2021 14:22

پیٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے صفر کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پیٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے صفر کر دی گئی۔ایف بی آر کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے 7.20 فیصد کر دی گئی ،مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 17 سے کم کر کے 8.19فیصد کر دی گیا،لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے 0.46 فیصد کر دی گئی ،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کر دیا ،پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 9 سے بڑھا کر 13 روپے فی لیٹر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جون 2022 تک پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30 روپے فی لیٹر تک ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی سے صوبوں کو نقصان اور وفاقی حکومت کو فائدہ ہو گا،جی ایس ٹی وصولی کے بعد صوبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :