ویرات کوہلی سے ایک روزہ ٹیم کی کپتانی چھین لی گئی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا، کوہلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی پہلے ہی چھوڑ چکے

muhammad ali محمد علی بدھ 8 دسمبر 2021 19:41

ویرات کوہلی سے ایک روزہ ٹیم کی کپتانی چھین لی گئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2021ء) ویرات کوہلی سے ایک روزہ ٹیم کی کپتانی چھین لی گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا، کوہلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی پہلے ہی چھوڑ چکے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے والے ویرات کوہلی نے ایک روزہ اور ٹیسٹ ٹیموں کی کپتانی نہیں چھوڑی تھی، تاہم اب اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے خود ہی فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی ہی بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :