فیصل آباد: خواتین کو بے لباس کرنے کا معاملہ، ایف آئی آر میں غلط شہری کا نمبر ڈالے جانے کا انکشاف

بدھ 8 دسمبر 2021 23:22

فیصل آباد: خواتین کو بے لباس کرنے کا معاملہ، ایف آئی آر میں غلط شہری ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) تھانہ ملت ٹاؤن کی حدود میں خواتین پر تشدد اور انہیں مبینہ طور پر بے لباس کرنے کے معاملے کی ایف آئی آر میں غلط شہری کا نمبر ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رابطہ کرنے پر شہری نے دعویٰ کیا کہ کام سے چوکی گیا تھا، پولیس نے ایف آئی آر پر میرا نمبر لکھ دیا، متاثرہ خواتین نے خود کو رشیدآباد کی رہائشی بتایا اور میرا تعلق بھی رشید آباد سے ہے۔

(جاری ہے)

شہری کا کہنا تھا کہ خواتین کو کبھی اس علاقے میں نہیں دیکھا، پولیس کو بتایا بھی کہ خواتین کو نہیں جانتا لیکن پھربھی میرا نمبر ایف آئی آر پر درج کر دیا۔دوسری جانب اس حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ درخواست کے ساتھ جو نمبر دیا گیا وہی ایف آئی آر پر درج کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے ملت ٹاؤن میں 4 خواتین پر تشدد اور انہیں بے لباس کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، اس کیس میں اسٹور کے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :